پاکستان ہمارا مشن ہے اور ہم اس مشن کیلئے کوشش جاری رکھیں گے :سید علی گیلانی

مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان ان کا مشن ہے اور کشمیر ی عوام عمر بھر اس مشن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت چیئرمین نے حیدر پورہ سرینگرمیں واقع اپنی رہائش گاہ جہاں وہ مسلسل نظربند ہیں جاری ایک ویڈیوبیان میں کہاکہ پاکستان ان کا مقصد ، نعرہ ، راہ اور منزل ہے ۔ بزرگ رہنماءنے کہاکہ کشمیری اپنی خوابوں کی سرزمین پاکستان حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں اوروہ پاکستان کے ساتھ اپنامستقبل وابستہ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ ہمارا عالمی مشن ہے اور پاکستان خدا کی ایک عظیم نعمت ہے اور ا س کاحصول ایک مقدس مشن ہے اور ہمیں اس مشن کی تکمیل کیلئے اپنی پوری زندگی صرف کرنی ہوں گی۔ انہوںنے تمام مسلمانوں پر زوردیا کہ وہ انصاف اور مساوات پر مبنی معاشرے کے قیام کے ذریعے بندگی کا حق ادا کریں ۔ پاکستان انصاف کا مرکز ہو گا کیونکہ یہی ہمارا مشن ہے ۔ سید علی گیلانی ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے