تھائی لینڈ میں کل ایک فوجی بیرک میں کمانڈر کی ہلاکت کے بعد قریبی خریداری مرکز میں شہریوں کی ہلاکت کا سبب بننے والے مسلح حملے میں 26 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے ہیں۔
روزنامہ بنکاک پوسٹ کے مطابق وزیر اعظم ‘پرایُوت چانوچا ‘نے زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں موجود اخباری نمائندوں کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔
پرایوت نے کہا ہے کہ حملہ، ناکھون راتچاسیما کی فوجی بیس پر متعین ایک صوبیدار نے کیا ہے۔ حملے میں 26 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہو گئے ہیں۔
جاکرا پنتھ تھومانامی 32 سالہ فوجی نے کل مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے اپنے کمانڈر کی رہائش گاہ پر جا کر کمانڈر اور ایک عورت کو قتل کیا اور اس کے بعد ایک قریبی خریداری سینٹر میں گھُس کر شہریوں پر فائر کھول دیا۔
حملہ آور نے حملے کو سوشل میڈیا سے لائیو نشر کیا۔
حملہ آور نے شہریوں کو یرغمال بنا کر 18 گھنٹوں تک خریداری سینٹر کو محاصرے میں لینے والے پولیس کے خلاف مزاحمت کی۔ آخر کار آج صبح 9 بجے کے قریب ماہر نشانہ بازوں کی مدد سے حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔