اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیرکے محبوس چیئرمین اور سینئر ترین حریت رہنماءعبدالصمدانقلابی کا مقبول بٹ اور افضل گورو کو خراج عقیدت
اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان نے اخبارات کے نام ایک تحریری بیان جاری کیا بیان کے مطابق اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس چیئرمین اور سینئر ترین حریت رہنماء عبدالصمد انقلابی نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل کی شہادت کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پارٹی کے محبوس چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے سرینگر کے سنٹرل جیل میں جاری ایک بیان میں دونوں شہداءکی تہاڑ جیل میں مدفون میتوں کو کشمیریوں کے حوالے کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا کہ بھارت تمام تر اخلاقی، آئینی اور انسانی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے کشمیریوں کے اس جائز مطالبے کو پورا نہیں کررہا ۔ انہوں نے کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کشمیریوں کے ہیرو ہیں اور ہمیں اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری گزشتہ 72برس سے بھارت کے جبری قبضے کے خلاف جدوجہد کررہے ہیں اور اس جدوجہد میں جہاں ہمارے ہزاروں جیالوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں، وہیں شہید محمد مقبول بٹ اور شہید افضل گورو کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دونوں نے ایک ہی جیل اور ایک ہی مہینے میں تختہ دار کو خوشی خوشی اور بہادری کے ساتھ چوما ۔ اسلامی تنظیم آزادی کے محبوس چیئرمین اور سینئر حریت رہنماء عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ شہید محمد مقبول بٹ کو اگر جموں کشمیر کی تحریکِ آزادی میں ایک خاص مقام حاصل ہے اور انہیں یقینی طور سرفروشی کے راستے کا پہلا سپاہی قرار دیا جاسکتا ہے تو شہید محمد افضل گورو کے تختہ دار پر چڑھنے سے پہلے لکھے گئے”آخری خط“ نے جدوجہد کے ایک نئے سنگ میل کی حیثیت اختیار کی اور ایک نئی تاریخ کی بنیاد ڈالی ہے۔ پارٹی کے محبوس چیئرمین عبدالصمد انقلابج نے کہا کہ شہید کے خط سے صاف ظاہر تھا کہ وہ ایک نظریاتی انسان تھے اور ان کے جذبے کے پیچھے عقیدے کے علاوہ عقل اور شعور بھی کارفرما تھے۔ انہوں نے کہا کہ افضل گورو کو سات سال قبل جن حالات میں اور جس طرح سے تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکایا گیا، وہ ہر حیثیت سے ایک سیاسی قتل اور انصاف کا خون کرنے کے مترادف تھا۔ پارٹی کے محبوس چیئرمین اور سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ پھانسی سے قبل اہل خانہ کو ملاقات نہ دینا اور پھانسی کے بعد لاش بھی نہیں لوٹانا بھارتی عدلیہ پر بھی ایک بڑا سوال ہے۔ محبوس عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ شہید مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انکے مقدس مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے ۔پرٹی کے محبوس چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ کشمیری عوام دونوں سرفروشوں کی نعشیں کو حوالے کرنے کا مطالبہ ہرگز ترک نہیں کریں گے۔
دنوں شہید رہنماؤں کی آخر پر پارٹی کے محبوس چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ میتوں کو انکے اہلخانہ کے حوالے کرنے کا کشمیریوں کا مطالبہ دہراتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ بھارت کے غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویوں اور جارحانہ طرز عمل کا سنجیدہ نوٹس لے۔