سیکورٹی فورسز پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بلخ، غزنی، لوگر، قندوز، خزست اور پکتیا صوبوں میں حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ بلخ ضلع  شورتپہ کے پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب واقع جنگجوؤں کے مرکز پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس کے نتیجے میں 30 اہلکار ہلاک و زخمی اور ایک ٹینک بھی تباہ ہوا، جب کہ جمعہ کےروز دوپہر کے وقت ضلع چمتال کے عرب مزاری کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کے کاروان پر حملے اور دھماکے ہوئے اور یہ سلسلہ 5 گھنٹے تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

اسی طرح چاربولک،خاص بلخ اور کلدار اضلاع کے خان آباد، مرگین تپہ اور تزلاق کے علاقوں میں مجاہدین کے حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب سنیچر کےروز دوپہر کے وقت صوبہ لوگر کے صدر مقام پل عالم شہر کے سفیدسنگ کے علاقے میں دو مسلسل دھماکوں نے 3 جنگجوؤں کی جان لی۔

رپورٹ کے مطابق جمعہ کےروز مغرب کے وقت صوبہ قندوز کے صدرمقام قندوز شہر کے باغ میری کے علاقے میں ایک فوجی ہلاک اور مغرب ہی کے وقت ضلع چاردرہ کے مکتب کے قریب مجاہدین کے حملے میں ایک گاڑی تبا ہونے کے علاوہ اس میں سوار ایک پولیس اہلکارو ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے۔

صوبہ غزنی سے اطلاع ملی ہےکہ سنیچر کےروز دوپہرکے وقت صدر مقام غزنی شہر کے شہباز کے علاقے میں چوکی پر حملے میں وہاں کھڑی ٹینک تباہ اور  وڑومنڈی کے علاقے میں مجاہدین نے ایک فوجی کو قتل کردیا، جب کہ جمعہ کےروز ضلع شلگر کے یرگٹو کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ خوست کے صدرمقام مٹہ چینہ کے قریب حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے ایک پولیس ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، جب کہ سنیچر کےروز دوپہر سے قبل خوست بازار کے قریب پولیس رینجر گاڑی اسی نوعیت دھماکے سے تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 2 ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئے۔

اسی طرح صوبہ پکتیا ضلع زرمت کے مقرب خیل کے علاقے میں عشاء کے وقت مجاہدین نے فوجی کاروان پر حملہ کیا، جس میں ایک فوجی  کی ہلاکت کی اطلاع ملی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے