اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سب کے سامنے پھانسی دینے کی قرار داد منظور کر لی گئی۔ پیپلزپارٹی نے قرار داد کی مخالفت کی۔

وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی گئی جس میں کہا گیا کہ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والوں کو سرعام پھانسی دی جائے، قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سزائیں بڑھانے سے جرائم کم نہیں ہوتے، اقوامِ متحدہ کے قوانین کے مطابق سرعام پھانسی نہیں دی جاسکتی، پاکستان اقوام متحدہ کا سگنیٹری ہے، ایک اور کیس میں بھی سرعام پھانسی کا فیصلہ آیا تھا اس کا کیا ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے