قومی اسمبلی  کے  اسپیکر اسد قیصر  نے کہا ہے کہ   کشمیر پر دنیا کی خاموشی حیران کن ہے، معمولی سے واقعات کو بنیاد بناکر مسلمانوں کو بدنام کرنے والوں کو بھارتی ہٹ دھرمی اور مودی کا ہٹلر پن کیوں نظر نہیں آتا۔

اسلام آباد کے مختلف اسکولوں کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے نظریہ پاکستان کونسل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ اپنے آپ کو جمہوریت کا چیمپئن کہنے والا بھارت بتائے بھارت میں جاری ظلم اور نام نہاد قانون سازی کونسی جمہوریت ہے؟، معمولی واقعات پر مسلمانوں پر سیخ پا ہونے والی دنیا کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم اور مودی کے ہٹلر پن پر کیوں خاموش ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور بولے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج 90 ہزار بچوں کو یتیم اور ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کرچکی، پوری کشمیری قیادت کو جیل میں ڈال دیا گیا، ہم عہد کرتے ہیں کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور ہمیشہ انکا مقدمہ لڑتے رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے