سرینگر:اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے علیل محبوس چیئرمین اور سینیر حریت لیڈر عبدالصمد انقلابی نے سنٹرل جیل سرینگر سے اخبارات کے نام ایک جاری پیغام میں 5 فروری کے حوالے سے کہا ہے۔ کہ یہ دن یہاں مغلوب حریت پسند جموں کشمیر کے عوام کےلیے اپنی نوعیت کے اعتبار سے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ کیوں کہ اس دن کو مملکت خدا داد پاکستان کے عوام اور حکومت پاکستان مظلوم جموں کشمیر کے محکوم لوگوں کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا مظاہری کر رہے ہیں۔ پارٹی کےعلیل محبوس چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے جیل سے اپنے پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام کو انکی مخلصانہ حمایت کا مظاہرہ کرنےاوریکجہتی دکھانے کے لیے تہہ دل کی عمیق گہرایئوں سے شکریہ ادا اور مبارکباد پیش کیا ہے۔ اور اللہ کے حضور دعاء کی کہ وہ (اللہ) ہر حثیت سے اس مملکت خداداد پاکستان کو استحکام بخشےاور اسے طاغوتی اور لادینی سازشوں اور سیایوں سے محفوظ رکھے۔ اور اسکے وجود کو عالم دنیا میں نظام اسلام کو عام کرنے کےلیے سود مند ثابت کریں۔ جوکہ اس مملکت خداداد کے وجود میں آنے کا بنیادی مقصد ہے۔ تاکہ نظام اسلام کی نعمت کے بدولت سے عالم انسانیت کو امن ۔آشتی۔ اور استحکام کی ضمانت میسر ہو۔ نیز پارٹی کے علیل محبوس چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے امید دہرائی ہے کہ مملکت خدا داد پاکستان نے مظلوم قوم کی آواز ہر ایک فورم میں ترجہی بنیادوں پر اٹھایا اور اٹھاتے رہیں گے۔ اور پاکستانی عوام اور حکومت آئندہ بھی سیاسی ۔سفارتی اور اخلاقی سطح پر جموں کشمیر کے عوام کو اپنی حمایت اسی طرح جاری رکھیں گے۔ جس طرح ماضی میں کرتے آیے ہیں۔ جب تک نہ جموں کشمیر کےمظلوم عوام اپنا بنیادی حق حقِ خود ارادیت حاصل کرتے ہیں۔ جس طرح انھوں نے 7 دہائیوں سے ہر حثیت سے جاری رکھی ہوئی ہے۔
علاوہ ازیں پارٹی کے علیل محبوس چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے جموں کشمیر کے عوام سے استداء کی کہ وہ اجتماعی اور انفرادی طور پاکستان کے استحکام اور اپنی آزادی اور تمام مسلم امہ مغلوبیت اور مظلومیت سے نجات کی دعاء کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے