راولپنڈی: آزاد کشمیر کے علاقے لیپا ویلی میں بھارتی افواج نے ایک بار پھر اشتعال انگیز فائرنگ کرکے خواتین اور بچے سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیز فائرنگ کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی فورسز نے لیپا ویلی میں اشتعال انگیزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور شہری آبادی کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے 2 خواتین اور بچے سمیت 4 شہری زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔ پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔ اس کے اقدامات خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے