نئی دہلی: فنی خرابی کی وجہ سے چیٹاک ہیلی کاپٹر ریاسی ضلع میں تباہ ہوا ، دونوں پائلٹس محفوظ رہے

بھارتی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ریاسی ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق آرمی کا ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق دوپہر 11 بجکر 15 منٹ پر ریاسی ضلع کی حدود میں گر کر تباہ ہوا۔یہ ہیلی کاپٹر ریاسی ضلع کے علاقے ‘ردکھد’ میں تباہ ہوا تاہم اس کے دونوں پائلٹس محفو ظ رہے ۔حکام نے بتایا ہے کہ پرواز کے دوران چیٹاک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی جو اس کی تباہی کی وجہ بنی۔تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری کے مہینے میں پاکستان نے بھارتی فوج کا ایک جنگی طیارہ آزاد کشمیر میں مار گرایا تھا، طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔پاکستان نے 28 فروری کو دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے جن میں سے ایک آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا، پاکستان نے بعدازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے