اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹّی کے شمالی علاقے پر بمباری کی اور بیت اللحیہ کے بعض مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

غزہ وزارت صحت کی طرف سے فضائی حملے سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

تاہم اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنگی طیاروں نے حماس موومنٹ کے نقاط  کو نشانہ بنایا ہے اور یہ فضائی حملہ ہفتے کے دن غزہ کی طرف سے اسرائیل کی طرف پھینکے گئے راکٹ کے جواب میں کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں حماس موومنٹ کے فوجی وننگ سے متعلقہ عمارتیں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے