باجوڑ:  پہلے دھماکے میں زخمی ہونے والے باجوڑ سکاؤٹس اور پولیس کے اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اچانک دوسرا دھماکا ہوگیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق باجاڑ میں تحصیل سالارزئی کے علاقہ درہ میں دو بم دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔ پہلے دھماکے میں باجوڑ سکاؤٹس اور پولیس کے دو اہلکار زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے دوران دوسرا بم دھماکا ہوا۔

دوسرے بم دھماکے میں پولیس کا ایک سپاہی شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں ڈسٹرک ہسپتال خار منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب دھماکوں کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے