برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کوششیں کامیاب ہوگئیں  پارلیمان سے بریگزٹ کی منظوری کے بعد اب اس  پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کردیے ہیں جس کے بعد یہ  اب  قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے

ملکہ برطانیہ نے بریگزٹ  پر دستخط کردیے ہیں جس کے بعد  برطانیہ اب 31 جنوری کو یورپی یونین سے علیحدہ ہوجائے گا۔

خبر  کے مطابق، برطانیہ کے یورپ سے اخراج کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کوششیں کامیاب ہوگئیں  پارلیمان سے بریگزٹ کی منظوری کے بعد اب اس  پر ملکہ برطانیہ نے دستخط کردیے ہیں جس کے بعد یہ  اب  قانون کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

اس دستخط کے بعد اب برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں۔

 واضح رہے کہ  31 جنوری کو بریگزٹ پر عمل درآمد ہوگا اور برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سے الگ ہوجائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے