ترک ادارہ براۓ تعاون و باہمی روابط (تِیکا) نے  پاکستان کے بڑے شہروں میں شمار ہونے والے اور نقل مقانی کرنے والے افراد کی مسلسل میزبانی کرنے والے شہر پشاور کے واحد تحقیقی و تدریسی ہسپتال کے شعبہ اطفال کو جدید طبِّی سازوسامان کا عطیہ  دیا۔  گزشتہ کئی  سالوں سے آبادی میں مسلسل  اضافے کی وجہ سے ہسپتال کے شعبہ اطفال میں مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس شعبہ  میں سالانہ  تقریباً ایک لاکھ مریض بچّوں کو علاج و معالجہ کی سہولت مہیّا کی جاتی ہے۔

 خیبر تدریسی ہسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ظفر آفریدی، طبّی شعبہ اورشعبہ اطفال کے  سربراہ ڈاکٹر ارشاد احمد اور شعبہ اطفال  میں خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدل الخالق نے تِیکا کی طرف سے دیے گیے اس تحفہ کا  شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا  کہ یہ تحفہ ترکی کی عوام کا برادر ملک پاکستان کی عوام کے لیے ہمیشہ سے کیے گیے تعاون کا حصّہ ہے۔

خیبر تدریسی ہسپتال کے ڈائریکٹراور اورشعبہ اطفال کے  سربراہ ڈاکٹر ارشاد احمدنے بتایا کہ بڑھتی ہوئی آبادی والے پشاورشہرکیلئے   یہ واحد تعلیمی و تحقیقی ہسپتال ہے۔  علاوہ ازیں یہ ہسپتال نہ صرف پشاور بلکہ آس پاس کے شہروں میں بھی مریضوں کیلئے علاج کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ میں ہجرت میں نمایاں اضافے کی وجہ سے خصوصاً ہسپتال میں بچوں کے شعبہ میں ضرورت سے زیادہ دباؤہے۔ اس بات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکرارشاد احمد نے یہ بھی کہا کہ تکنیکی صلاحیت میں اضافے کے لئے تِیکا کی طرف سے فراہم کردہ امداد سے شعبہ کی ضروریات کو نمایاں طور پر پورا کیا جاسکے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عطیہ کیے گئے آلات کو نہ صرف مریضوں کے علاج معالجے میں بلکہ انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرزکی تربیت میں بھی استعمال کیا جائے گا۔  شعبہ اطفال  میں خدمات انجام دینے والے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدل الخالقنے بتایا کہ اس منصوبے کی تکمیل شعبہ کی فنی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے بہت موزوں وقت میں ہوئی ہے اور انہوں نے تیکا سے صحت سے متعلقہ تعلیمی پروگراموں کے انعقاد کا مطالبہ بھی کیا تاکہ کامیاب تجربات کے تبادلے سےعلم میں  اضافہ ہوسکے۔

تِیکا ، پاکستان میں تعلیم ، صحت ، زرعی ترقی ، پانی اور حفظان صحت ، پیشہ ورانہ تعلیم جیسے بہت سےاہم شعبوں میں  امدادی منصوبے اورتربیتی سرگرمیاں انجام دیتےہوۓ پاکستان کے پائیدار ترقیاتی عمل میں اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے