پشاور پشاور دھماکے سے لرز اٹھا، شہادتوں کا خدشہ، دھماکہ کارخانو کے علاقے میں واقع چیک پوسٹ پر ہوا، 9 زخمی افراد کو انتہائی تشویش ناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور کے مشہور اور مصروف ترین علاقے کارخانو میں دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ علاقے میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر ہوا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دھماکے کے باعث کل 9 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہنگامی طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز نے واقعے کے فوری بعد پشاور جمرود روڈ کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، جس باعث شہادتیں ہونے کا خدشہ ہے۔