صادق آباد:  صادق آباد کے قریب فصلوں‌ پر سپرے کے دوران چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہو گیا، حادثہ فنی خرابی کے سبب پیش آیا جس میں‌ طیارے کے دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔

صادق آباد کے نواح میں افسوسناک حادثہ، ٹڈی دل کی انسدادی سرگرمیوں میں شریک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فیڈرل ڈیپارٹمنٹ پلانٹ پروٹیکشن کا طیارہ معمول کے مطابق ٹلو بنگلہ کے چولستانی علاقے باندھی میں فضائی سپرے کر رہا تھا کہ فنی خرابی کے سبب اچانک زمین پر آ گرا، طیارے میں سوار پائلٹ شعیب ملک اور انجنیئر فواد بٹ دونوں جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو تباہ شدہ جہاز سے نکالا جبکہ پولیس نے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے