امریکی ہیلی کاپٹر، کٹھ پتلی کمانڈو اور فوجیوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے پکتیکا، بلخ، تخار، بغلان، لغمان اور کنڑ صوبوں میں نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق جمعہ کےروز علی الصبح صوبہ پکتیکا ضلع زیڑوک کے کیشام کے علاقے میں امریکی جنگی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا اور اس میں سوار تمام اہلکار عملہ سمیت ہلاک ہوئے ۔جس کے بعد امریکی طیاروں نے چھاپہ مار نے کے علاوہ شدید بمباری بھی کی،جس میں ایک شخص خیال جان شہید ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سترہ روز قبل کٹھ پتلی فوجوں نے صوبہ بلخ کے شولگرہ ، کشندہ اور زارع اضلاع میں نام نہاد کاروائی کا آغاز کیا، جنہیں مجاہدین کی شدید حملوں اور دھماکوں کا سامنا ہوا اور دشمن نے جانی و مالی نقصانات اٹھاتے ہی جمعہ کےروز دوپہر کے وقت فرار کی راہ اپنالی۔

دوسری جانب جمعہ کےروز علی الصبح ضلع چاربولک کے خان اباد پل کے قریب فوجی بیس پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک ہوئے اور جمعرات کےروز شام کے وقت ضلع شورتپہ کے پولیس ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق چند روز قبل صوبہ تخار ضلع درقد کے گلہ خرمن کے علاقے میں مجاہدین نے کمانڈو کو محاصرے میں لیکر ان پر حملہ کیا،جس میں 7 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے اور مجاہدین نے ایک ہیوی مشین گن بھی قبضے میں لیا۔

واضح رہے کہ دشمن کی جوابی فائرنگ سے ایک مجاہد بھی شہید ہوا۔ تقبلہ اللہ

اسی طرح جمعہ کےروز صبح کے وقت صوبہ بغلان ضلع نہرین کے مرکز میں حکمت عملی کے تحت ہونے والے حملے میں ایک جنگجو ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔

نیز جمعہ کےروز دوپہر کے وقت صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے حاجی آباد کے علاقے میں مجاہدین نے ایک جنگجو کو قتل کردیا۔

رپورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عشاء کے وقت صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے مرکز کو ملانے والے روڈ پر مجاہدین نے فوجی گاڑی پر حملہ کیا،جس میں ایک فوجی ہلا ک جب کہ 2 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے