آج کی بات

حال ہی میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ملک کے مختلف حصوں میں دشمن پر وسیع پیمانے پر تابڑ توڑ حملے کئے ، جس میں قابض امریکی فوجیوں سمیت سیکڑوں افغان فورسز کے اہل کار ہلاک ہوگئے ۔

اگرچہ پچھلے کچھ عرصے کے دوران افغانستان کے بیشتر علاقوں میں موسم سرما کی سردی اور برف باری کی وجہ سے مجاہدین کے حملوں میں کمی دیکھنے کو ملتی تھی لیکن رواں سال موسم سرما کی سردی کے باجود مجاہدین کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور شدت کے ساتھ دشمن پر ان کے حملے جاری ہیں جو مجاہدین کی عسکری قوت کی مضبوطی کی علامت ہے ۔

مجاہدین کی جانب سے دشمن کے ٹھکانوں، فوجی اڈوں اور چوکیوں پر بڑے پیمانے پر حملوں کے ساسلے میں گزشتہ روز مجاہدین نے صوبہ قندھار کے ضلع خاکریز کے شرغی دوراہی کے علاقے میں دشمن کے فوجی اڈے پر کار بم دھماکہ کیا اور اس کے بعد دوسرے مجاہدین نے اڈے پر حملہ کیا جس میں درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ دو اہل کاروں کو مجاہدین نے گرفتار کیا ۔

اگرچہ کابل انتظامیہ کی وزارت دفاع نے چند روز قبل دعوی کیا تھا کہ افغان فورسز نے دفاعی حالت سے نکل کر اقدامی حالت کی طرف پیشقدمی کی ہے تاہم حالیہ حملوں نے ایک بار پھر دشمن کے دعوؤں کو غلط ثابت کر دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے