طرابلس: لیبیا کے دارالحکومت کے علاقے ترپولی میں واقع ملٹری اکیڈمی پر فضائی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کے وزیر صحت ایمن الہاشمی نے طرابلس کے علاقے ترپولی میں واقع ملٹری اکیڈمی پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک جبکہ 33 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیڈٹس گراؤنڈ میں موجود تھے کہ اسی دوران حکومت مخالف گروپ کی جانب سے فضائی بمباری کی گئی۔ لیبیا کی حکومت کے مطابق اس سے قبل ہونے والے حملوں میں بھی مخالف گروپ ملوث رہا ہے البتہ حکومت مخالف گروپ کے ترجمان نے حالیہ حملے کی تردید کردی۔

وزارت صحت کے مطابق اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے البتہ اس میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ بیشتر متاثرین جھلس گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

فضائی حملے سے متاثر ہونے والے طالب علموں کی عمریں 18 سے 22 سال کے درمیان ہے، تمام زخمی لیبیا کے مختلف علاقوں کے رہائشی تھے جو اپنی تربیت کے لیے ترپولی اکیڈمی میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل میں ہی اس اکیڈمی پر حملہ کیا گیا تھا جس کی ذمہ داری حکومت مخالف گروپ کے خلاف مزاحمت کرنے والی ملٹری کے کمانڈر خلیفہ حفتار نے قبول کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے