غاصب و کٹھ پتلی فوجوں کو امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز ، بلخ  وکنڑ صوبوں میں نشانہ بنایا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق چند روز قبل مجاہدین نے صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز شہر میں واقع قندوز ایئرپورٹ پر میزائل داغے اور تمام میزائل ہوائی اڈے کے اندر گریں،جس میں 3 غاصب افواج کی ہلاکت اور ایک کی زخمی ہونے کی اطلاع ملی اور سنیچر و اتوار کی درمیانی شب قندوز شہر کے کابل بندر کے علاقے میں مجاہدین نے جنگجو کمانڈر خیراللہ کو 2 محافظوں سمیت موت کے گھاٹ اتار دیا، جب کہ سنیچر کےروز دوپہر کے وقت چین زئی کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔اسی طرح اتوار کےروز سہ پہر کے وقت ضلع امام صاحب کے آب فروش کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔

صوبہ بلخ سے اطلاع ملی ہےکہ اتوار کےروز سہ پہر کے وقت ضلع شورتپہ کے ارقباطر کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی گاڑی تباہ اور اس میں سوار کمانڈر محمدایوب سمیت 3 زخمی جب کہ 3 ہلاک ہوئے اور شام کے وقت ضلع خاص بلخ کے زرگر تپہ کے علاقے میں چوکی پر ہونے والے حملے میں ایک جنگجو مارا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اتوار کےروز دوپہر کے وقت صوبہ کنڑ ضلع سرکانو کے ناوا پاس کے علاقے میں مجاہدین نے تھانہ چوکی پر حملہ کیا،جس میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے