امریکہ کی طرف سے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کئے جانے کے بعد برطانوی پرچم بردار بحری جہازوں کے تحفظ کے لئے برطانوی بحری بیڑے  کے دو  جہازوں کو آبنائے ہرمز  میں بھیج دیا گیا ہے۔

برطانیہ کے وزیر دفاع بین ویلیس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے بحری بیڑے کو برطانوی پرچم بردار جہازوں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس دائرہ کار میں بحری بیڑے کے دو جہاز ” ایچ ایم ایس مونٹرس” اور ” ایچ ایم ایس ڈیفینڈر ” دوبارہ سے آبنائے ہرمز میں بحری پیٹرولنگ کریں گے۔

اگرچہ ویلیس نے فریقین سے اعتدال کی اپیل کی ہے لیکن سلیمانی کے قتل میں امریکہ کے حق بجانب ہونے کا بھی دفاع کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے