لوئر دیر:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایران،عراق اور امریکا کے درمیان گشیدگی سے ان ممالک کے درمیان تناو سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ ہے۔

لوئر دیر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اسلامی ممالک تیسری عالمی جنگ روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، اگر خدانخواستہ اگر جنگ کے شعلے بھڑک اٹھے تو یہ صرف امریکہ،ایران اور عراق تک محد ود نہیں رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے آرمی ایکٹ کے ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں سے کوئی مشاورت کی اور نہ انھیں اعتماد میں لیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر آئے روز نئے ٹیکس لگا کر عوام کو زندہ در گور کر دیا ہے، چند مہنیوں میں بجلی کی قیمتوں میں 12 مرتبہ جبکہ ادویات میں دوسو فیصد اور اٹا، گیس کی قیمتوں میں مسلسل تشویشناک حد تک اضافہ کیا گیا۔

سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ جن قوتوں نے عمران خان کو جنید بغدادی بنایا تھا اور انھیں سقراط ثابت کر نا چاہتے تھے لیکن عمران خان میں ملک تو کیا گھر چلانے کی بھی صلاحیت نہیں ہے، تمام ادارے تباہ کر دئے گئے ہیں، نیب کا ادارہ انتقامی ادارہ بن چکا ہے نیب کے اختیارات کے حدود کا تعین کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے