افغان صدر اشرف غنی نے  امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ایوان صدر سے جاری کردہ بیان میں  اطلاع دی گئی ہے کہ اس بات چیت میں  اشرف غنی نے ایرانی پاسداران انقلاب  کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت سے خطے میں تناو میں اضافہ ہو سکنے پر خدشات محسوس کرنے   سے  امریکی وزیر کو آگاہی کرائی ہے۔

افغان سر زمین کو کسی تیسرے ملک یا پھر علاقائی جھڑپوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہ دیے جانے   پر بات ہونےو الی اس ملاقات میں غنی نے افغانستان کے سٹریٹیجک شراکت دار امریکہ سے اور ہمسایہ ملک ایران سے کشیدگی میں اضافے کا سد باب کرنے کی درخواست کی ہے اور  اس  چیز کی تمنا ظاہر کی ہے کہ یہ دونوں فریقین باہمی تنازعات و مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کر لیں گے۔

اعلامیہ میں  اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کی تازہ صورتحال کا قریبی جائزہ لے رہا ہے اوریہ تمام تر ممالک سے اپنے تعلقات کا بہترین طریقے سے تحفظ کرنے کا خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے