اسلامی تحریک مزاحمت’ حماس نے عراق میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی بمباری میں مارے جانے کو امریکا کی ننگی جارحیت اور کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ امریکا کی عراق میں کی گئی ننگی جارحیت کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے اور امریکا  اور اس کے حواریوں کو اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی کمانڈر ابو مہدی المہندس پر امریکا کا بزدلانہ واقعہ ننگی جارحیت اور امریکی فوج کی عراق میں جارحیت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ حماس کا کہناہے کہ امریکا کو اس وحشیانہ اقدام کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

حماس کا کہنا ہے کہ مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں حماس اور پوری فلسطینی قوم ایران کے ساتھ کھڑی ہے۔ حماس نے امریکی فوج کے حملے میں مارے جانے والے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے بھی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کمانڈر کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ حماس نے عراقی کمانڈروں کی شہادت عراقی قیادت اور عوام سے بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

امریکی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر کمانڈروں کے قتل پرفلسطین کی مزاحمتی قوتوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

خیال رہے کہ کمانڈر قاسم سلیمانی کو آج جمعہ کی صبح کو امریکی فوج نے ایک فضائی آپریشن میں کئی دوسرے عراقی جنگجوئوں سمیت قتل کردیا تھا۔

حماس نے واقعے کو امریکا کی ‘وحشیانہ خونی’ کارروائی سے تعبیر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے جارحانہ اقدامات سے خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ کمانڈر سلیمانی کا قتل غیرمعمولی واقعہ ہے جو جلتی پرتیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے