امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے قندوز اور کابل صوبوں میں سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ کابل ضلع سروبی کے بازار کے قریب شہرک میدان کے مقام پر فوجی کمانڈر حاجی نعیم کی گاڑی پر حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے کمانڈر زخمی اور آج شدید زخمی کا تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اور عشاء کے وقت ضلع دہ سبز کے ترہ خیل کے علاقے میں مجاہدین نے سپیشل فورس اہلکار ثاقب کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

صوبہ قندوز سے اطلاع ملی ہےکہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صدر مقام قندوزشہر کے حلقہ نمبر3 پولیس اسٹیشن پر مجاہدین نے حملہ کیا،جس میں 5 اہلکار ہلاک ہوئے اور اسی وقت ضلع گل تپہ کے باغ شرکت نامی فوجی بیس پر مجاہدین نے میزائل داغے، جس کے نتیجے میں 7 فوجی ہلاک جب کہ 11 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے