ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے ابوظبی کے ولی عہدمحمدبن زیدالنہیان کااستقبال کیا جہاں روایتی لباس پہنے 2 بچوں نے مہمان خصوصی کو گلدستے پیش کیے۔

وزیراعظم نے معزز مہمان کی گاڑی بھی خود ڈرائیو کی ۔

وزیراعظم عمران خان سے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی ون آن ون ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے ، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ ہنگامی ہے اور انتہائی اہم نوعیت کاہے، یہ دورہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

خیال رہے ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہوگا، یہ دورہ کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے تناظرمیں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

یاد رہے جنوری 2019 میں بھی ابوظبہی کےولی عہد نے پاکستان کا دورہ کیاتھا جبکہ گذشتہ سال نومبر میں وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور اہم عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے دورہ پاکستان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقا ت میں اضافہ ہور ہا ہے۔

پاکستان کے کوالالمپور سمٹ میں عدم شرکت کی وجہ سے پاکستان ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان غلط فہمیاں دور ہو گئیں ہیں اور یہی وجہ ہے پاکستان کے عرب ممالک کے ساتھ بھی تعلقات میں مزید استحکام آرہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے