السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته
اللہ تعالی کا”عظیم الشان” احسان..اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر کہ..انہیں حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم پر”صلاۃ و سلام”بھیجنے کی عبادت اور سعادت نصیب فرمائی..یاد رکھیے..ایک بار اخلاص کے ساتھ درود شریف پڑھنے پر پچاس عظیم الشان نعمتیں ملتی ھیں..لیجئے شمار کیجئے..1.اللہ تعالی کی طرف سے دس خصوصی رحمتیں..2.دس درجات کی بلندی..3.دس گناھوں کی معافی..4.دس نیکیوں کا اندراج..5.دس غلام آزاد کرنے کا اجر..اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد..وہ مسلمان کہ جن کی کمر گناھوں نے توڑ دی ہے..ان کے لئے درود شریف مغفرت کا انعام ہے..وہ جو دور دور بھٹک رہے ھیں ان کے لئے درود شریف اللہ تعالی کے قرب کا ذریعہ ہے..وہ جو مصیبتوں اور پریشانیوں میں بدحال ھیں..درود شریف ان کے لئے راحت کا جام ہے..وہ جو پستیوں میں گر چکے ہیں ان کے لئے درود شریف بلندیوں تک پہنچنے کا ذریعہ ہے..وہ جو ناکام ھو چکے درود شریف ان کے لئے کامیابی کی چابی ھے..وہ جو مغلوب ھو چکے درود شریف ان کے لئے غلبے کی نوید ھے..وہ جو ناپاکیوں میں دھنس چکے ھیں..درود شریف ان کے لئے پاکیزگی کی بارش ہے..صلوۃ وسلام واقعی عظیم انعام ہے..اسمیں اللہ تعالی کا ذکر بھی ہے اور حضرت آقا مدنی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم بھی..مسلمانو! صلاۃ وسلام کو سمجھو..اپناؤ اور لازم پکڑو..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!۔
والسلام
خادم
لا اله الا الله محمد رسول الله

مزید مکتوبات کے لئے درجہ ذیل لنک پر جائیں

https://maktoobatonline.blogspot.com/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے