تائیوان کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں چیف آف جنرل شین ژی منگ سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
خبر کے مطابق، تائیوان کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 13 لوگ سوار تھے جس کا صبح 8 بج کر 22 منٹ پر ریڈار سے رابطہ منقطع ہو گیا ۔
ہیلی کاپٹر نے فنی خرابی کے باعث تائی پے میں ہنگامی طور پر اترنے کی کوشش کی جس دوران وہ تباہ کر گیا ۔
اس حادثے میں فضائیہ کے جنرل شین ژی منگ سمیت8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
تائیوان کی وزارت دفاع کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیاہے تاہم ابھی تک زخمیوں سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔
یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ملک میں ایک ہفتے کے بعد صدارتی اور پالیمانی انتخابات ہونے جارہے ہیں ۔
تائیوان کے صدر نے اپنی انتخابی مہم منسوخ کر تے ہوئے حکام کو ہر ممکنہ امداد کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔