اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان نئے سال کے آغاز پر ایٹمی تنصیبات و سہولیات اور ‏قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی تنصیبات اور سہولیات کی فہرستوں کا تبادلہ ہو گیا ہے، 1988 میں دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی ایٹمی ‏تنصیبات پرحملہ میں پہل نہ کرنے کے معاہدہ کے تحت پاکستان نے یکم جنوری 2020 ‏کوصبح 10 بج کر30 منٹ پرایٹمی تنصیبات کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی ‏کمیشن کے نمائندہ کےحوالے کی۔

بھارت کی جانب سے بھی 11 بجے ایٹمی ‏تنصیبات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔ ترجمان کے مطابق ‏‏2008 کے قونصلررسائی معاہدہ کے تحت پاکستان نے 282 بھارتی قیدیوں کی فہرست ‏بھی بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی، فہرست میں 227 بھارتی مچھیرےاور55 سول ‏قیدی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے