لاہور:  لاہور میں بارہ مقامات سے احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔ داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کا اعلان بھی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹول ٹیکس، جرمانے اور دیگر ٹیکسز سے پریشان ٹرانسپورٹرز نے جمعرات کو ملک میں پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ لاہور میں 12 مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ٹرانسپورٹرز نے لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے سبزیوں اور دودھ کی سپلائی کیلئے بھی ٹرانسپورٹ نہ چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

پبلک اینڈ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدار کہتے ہیں کہ ہر قسم کی گاڑیوں کا پہیہ جام رکھیں گے۔ ٹرانسپورٹرز نے جرمانوں اور ٹیکسز میں اضافے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے