اسلام آباد: وفاقی حکومت نے گیارہ ماہ بعد ہی آئی جی خیبر پختو نخوا کوتبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈاکٹر نعیم کو او ایس ڈی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے انسپکٹر جنرل پولیس کیلئے تین نام وزیراعظم آفس کو ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختو نخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی کے لیے تین ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی ہے۔

سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جن تین ناموں پر مشتمل سمری ارسال کی گئی ہے، ان میں پولیس سروس آف پاکستان کے محمد طاہر، ثنا اللہ عباسی اور محمد سلیمان شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نئے آئی جی کی تعیناتی کی منظوری دیں گے جس کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈویژن ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے