ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں 5.4 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
تہران یونیورسٹی کے سسمولوجک سینٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ہرمزگان سے منسلک شہر بندر عباس کا قصبہ تخت تھا۔
زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 19 منٹ پر آیا۔
اس کی شدت 5.4اور زیرِ زمین گہرائی 20 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے میں جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔