عراق اور شام میں امریکی فوج نےاتوار اور سوموار کی درمیانی شب ایرانی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 41 ایرانی جنگجو اور ایران نواز شیعہ ملیشیا کتائب حزب اللہ کے 25 جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی’اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق شام اور عراق میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پرامریکی بمباری کے نتیجے میں 15 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ عراق میں صوبہ الانبار واقع صوبہ الانبار میں عراقی حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔

امریکی محکمہ دفاع’ پینٹا گان’ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق عراق میں کتائب حزب اللہ کے سربراہ ابو خزعلی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا ہے۔

امریکا کی طرف سے یہ کارروائی چند روز قبل کرکوک شہرمیں امریکی فوجی اڈے پرراکٹ حملے اور اس کے نتیجے میں ایک امریکی ٹھیکیدار کی ہلاکت کے جواب میں کی گئی ہے۔ عراق میں کتائب حزب اللہ کے پانچ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے تین ٹھکانوں پرعراق اور دو کو شام میں نشانہ بنایا گیا۔ بمباری کے لیے امریکی ایف 15 طیاروں کا استعمال کیا گیا۔

عراقی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں کم سے کم 10 جنگجو ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عراقی حزب اللہ کی نشانہ بننے والی پانچ تنصیبات میں اسلحہ کے ذخائر اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹ شامل ہیں۔

پینٹاگان نے بتایا کہ یہ حملے عراق میں ایک امریکی دفاعی ٹھیکیدار کی ہلاکت کے ابتدائی ردعمل میں ہوئے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ اسسٹنٹ سکریٹری برائے دفاع جوناتھن ہوفمین نے ایک بیان میں کہا کہ حزب اللہ بریگیڈ کے ٹھکانوں پر بمباری عراقی ملیشیا کی طرف سے اتحادی فوج پرحملوں کا جواب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں حزب اللہ ملیشیا کی طرف سے کیے گئے حملوں میں کرکوک کے قریب عراق میں اتحادی فوج کے ایک اڈے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک امریکی ٹھیکیدار ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوگیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ امریکی حملے حزب اللہ بریگیڈ کی مستقبل میں اتحادی افواج کے خلاف حملے کرنے کی صلاحیت کو کمزور کردیں گے۔

انھوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی شراکت دار عراقی خودمختاری کا مکمل احترام کرتے ہیں اور ایک مضبوط اور خودمختار عراق کی حمایت کرتے ہیں۔

پینٹاگان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے بار بار ایران اور اس کی اتحادی حزب اللہ ملیشیا سے مطالبہ کیا کہ وہ اتحادی افواج اور امریکا کے خلاف حملے بند کردیں اور عراق کی خودمختاری کا احترام کریں۔

الحشد ملیشیا کے ایک رہ نما نے اس بات کی تصدیق کی کہ انبار گورنری میں شام کی سرحد سے متصل ضلع القایم میں 45 ویں بریگیڈ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے۔

دوسری طرف بغداد آپریشنز کمانڈ نے دارالحکومت میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی ہے۔امریکی فوج نے عراق میں تمام امریکی اڈوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے