موغادیشو:  صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کار بم دھماکے میں درجنوں طلبا سمیت 50 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موغادیشو میں سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر کار بم دھماکا ہوا جس میں یونیورسٹی طلباء کو لے جانے والی بس مکمل تباہ ہوگئی۔ حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔

مرنے والوں میں ترکی کے 4 شہری بھی شامل ہیں، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے