لاہور: انسداد دہشتگردی فورس نے گوجرانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد گرفتار کرلئے۔ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹس، اسلحہ، لٹریچر اور پرنٹنگ مشین برآمد ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد کراچی سے گوجرانولہ منتقل ہوئے ہیں اور کسی بڑی کاروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔

گرفتار ہونے والے دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد حال ہی میں کراچی سے گوجرانوالہ منتقل ہوئے تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سمیت اعلی شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے