کراچی:  پاک بحریہ کے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر میزائل فائرنگ کے کامیاب مظاہرے کئے گئے، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی بحری جہاز اور ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کئے، پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر مزائل فائر کیا، زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کئے جنہوں نے اہداف کو نشانہ بنایا۔ امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے