عراقی شہر کرکوک اور صلاحدین  میں دہشت گرد تنظیم داعش کے عناصر  کے حملوں میں 9شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کرکوک  محکمہ پولیس کے پریس نمائندے افراس یاف کامل    نے بتایا ہے کہ  شہر کے جنوبی مضافات سے داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کردہ تین افراد کی  نعشیں بر آمد ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ افراد کا تعلق علاقے  میں کھیتی باڑی کرنے والے شہریوں سے ہے۔

دوسری جا نب صلاحدین ضلعی مجسل کے سیکورٹی کمیشن کے چیئر مین مہدی تقی   نے اطلاع دی ہے کہ شہر سے منسلک تحصیل الم میں    جھوٹ موٹ کی ایک چیک پوسٹ قائم  کرنے والے داعش کے کارندوں نے تین گاڑیوں پر مسلح حملہ کر دیا۔

اطلاع کے مطابق ہدف بننے والی گاڑیاں شہریوں سے  تعلق رکھتی  ہیں اور ان پر سوار 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے