جموں وکشمیر میں2021 کی مردم شماری کے لئے تاریخوں کا اعلان

جموں وکشمیرمیں2021 مردم شماری کے لئے اور ہندوستان کے قومی آبادی رجسٹر(این پی آر)کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے،حکام نے 1 جون 2020 اور 15 جولائی 2020 کے درمیان گھروں کی فہرست کی تیاری اور مردم شماری کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی آبادی کے اندراج کے اعداد و شمار کے ساتھ گھروں کی فہرست مردم شماری کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوگی۔
بی جے پی کے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے تحت انتظامیہ نے مردم شماری آپریشن 2021 کی نگرانی اور قومی آبادی کے اندراج کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے پرنسپل سکریٹری منصوبہ بندی،ترقی و مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ روہت کنسال کو رابطہ کار مقرر کیا ہے۔جبکہ مردم شماری کے کام میں ڈائریکٹر مردم شماری کے کاموں اور دیگر افسران کے مابین رابطے کے لئے ، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ، ڈویلپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ،شہزادہ بلال مقرر کئے گئے ہیں۔حکام نے دونوں ڈویژنوں کے ڈویژنل کمشنر ، ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،سب ڈویژنل مجسٹریٹ اور تحصیلداروں کو وادی کشمیر اور جموں خطے میں اپنے اپنے علاقوں میں مردم شماری کے عہدے دار مقرر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے