کارگل میں 145 دن بعد موبائل انٹرنیٹ بحال

جمعہ کے روز ،لداخ کے ایک حصے کارگل میں 145 دن کے بعد موبائل انٹرنیٹ سروسز بحال کردی گئیں۔ یہ اقدام 5 اگست کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد موبائل فون سروسزمعطل ہونے کے چار ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد ہوا ہے۔ جب ریاست کو دو مرکزی علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کردیا گیا تھا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کارگل میں معمول کی مکمل سروسز بحال کردی گئی ہیں، پچھلے چار ماہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ذرائع کے مطابق کارگل میں براڈ بینڈ سروسزپہلے ہی چل رہی تھیں۔
اکتوبر میں وادی کشمیر میں بی ایس این ایل نیٹ ورک پر پوسٹ پیڈ موبائل سروسز بحال کردی گئیں۔ساوتھ ایشین وائرکے مطابق زیادہ تر پابندیاں مرحلوں میں ہٹائی گئیں۔ اگست میں جموں اور لداخ کے 12 اضلاع اور بعد ازاں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں موبائل فون سروسز بحال کردی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے