بھارت میں شہریت ایکٹ جس میں کے پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے مسلمانوں کو چھوڑ کر دیگر چھ مذہبی گروہوں کو شہریت دینے کی راہ ہموار کردی ہے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارت میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی ایکٹ کے خلاف معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اتر پردیش میں مظاہروں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگئی۔
صوبے میں پرتشدد مظاہروں کے دوران زخمی اور اسپتال لے جانے والے 30 سالہ محمد ہارون اور 40 سالہ محمد شفیق ہلاک ہوگئے۔ مظاہرے کے دوران ریاست میں فیروز آباد ، میرٹھ میں 4 ، کانپور میں 3 ، سنبل اور بجنور میں 2 ، لکھنو اور وارانسی میں 1 افراد ہلاک ہوگئے۔
احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد اتر پردیش میں 19 اور ملک بھر میں 25 ہوگئی ہے ۔