بغداد:عراقی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں رات گئے مظاہرین نے متعدد عمارتوں کو آگ لگانے کے بعد اہم سڑکیں اور پل بند کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق بغداد کے علاوہ ناصریہ، بصرہ اور دیوانیہ سمیت کئی شہروں میں مظاہرین نے ٹائر جلا کر اہم سڑکیں اور پلوں کو بلاک کر دیا۔

دیوانیہ میں ایران نواز ملیشیا کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی آگ لگا دی گئی۔ دریں اثنا عراقی صدر برہم صالح نے ایرانی حمایت یافتہ پارلیمانی بلاک کے نامزد وزیراعظم کا تقرر کرنے سے انکار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے