سورج گرہن لگنے پر ملک بھر میں نماز کسوف ادا کی گئی  ، سورج گرہن کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں  ۔

سورج گرہن لگنے پر ملک بھر میں نماز کسوف کی ادائیگی کی گئی  ۔ پشاور،کوئٹہ،لاہور،کراچی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں شہریوں نے نماز کسوف ادا کی ،استغفار اور خصوصی دعائیں  کیں ۔

اسلام آباد میں  فیصل مسجد میں نمازکسوف کا بڑا اجتماع ہوا ، شہریوں نے ملکی سلامتی اور سورج گرہن کے اثرات سے بچنے کیلئے خصوصی دعائیں کی ،،نمازیوں نے طویل رکوع سجود ادا کیے۔

بیس برس بعد سورج کو گرہن لگا تو کراچی کی مختلف مساجد میں بھی لوگ  اللہ کے حضور سربسجود ہوئے اور خصوصی دعائیں مانگیں ۔

پنڈی ،ملتان ،فیصل آباد،نوشہرہ ، مردان سمیت ملک کے  چھوٹے بڑے شہروں میں نماز کسوف ادا کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے