اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے سعودی ہم منصب کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ اور سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشمیر سمیت اہم علاقائی امور پر باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

یاد ر ہے فیصل بن فرحان السعود کا بطور سعودی وزیر خارجہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے