کراچی: لاہور، کراچی، پشاور سمیت مختلف شہروں میں سورج گرہن دیکھا گیا۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے دوران نماز کسوف بھی ادا کی گئی۔

 پاکستان میں سورج گرہن کا آغاز کراچی سے صبح 7 بج کر 37 منٹ پر ہوا، 8 بج کر 58 منٹ پر سورج گرہن کو واضح طور پر دیکھا گیا۔ شہر قائد میں سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے 32 منٹ رہا، 10 بج کر 19 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوگیا، حیرت انگیز نظارہ دو گھنٹے 40 منٹ تک جاری رہا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سورج گرہن 7 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوا اور 8 بج کر 58 منٹ پر مکمل ہوا، گرہن 10 بج کر 19 منٹ پر ختم ہوا، لاہور میں دورانیہ 2 گھنٹے اور 31 منٹ ہوا۔

کوئٹہ میں صبح 7 بجکر 39 منٹ پر سورج گرہن کا آغاز ہوا، 8 بج کر 48 منٹ پر گرہن مکمل ہوا، سورج گرہن کا اختتام 10 بجکر 8 منٹ پر ہوا، سورج کو 64 فیصد گرہن لگا۔ پشاورمیں جزوی سورج گرہن 8 بجکر 56 منٹ پر ہوا جسے واضح طور پر دیکھا گیا، سورج گرہن کا دورانیہ 2 گھنٹے 25 منٹ رہا، سورج گرہن 10 بجکر 20 منٹ پر اختتام پذیر ہوگیا۔

پاکستان میں 20 سال بعد ایسا سماں دکھائی دیا، اس سے قبل پاکستان میں ایسا سوررج گرہن 1999 میں جزوی طور پر دیکھا گیا تھا۔ ماہرین نے شہریوں کو گرہن کے دوران سورج کو براہ راست نہ دیکھنے کی ہدایت کی ہے، خطرناک شعاؤں کے باعث ماہرین نے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے مخصوص چشمہ یا ایکسرے فلم استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے