راولپنڈی:  بھارت کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ میں پاک فوج کے نائب صوبیدار قنڈیرو اور سپاہی احسان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیوا سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس میں پاک فوج کے نائب صوبیدار قنڈیرو اور سپاہی احسان شہید ہوگئے۔

پاک فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے اسے تباہ کر دیا، اس میں بھارتی فوج کے صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، بھارت 36 گھنٹے سے مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے