ایران میں مقامی میڈیا نے بتایا ہے کہ ملک کے شمال مشرق میں واقع صوبے اردبیل میں ایرانی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ جبل سبلان پہاڑ کی چوٹی سے ٹکرانے کے نتیجے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ سردابہ کے علاقے میں پیش آنے والے اس حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

ایرانی نشریاتی ادارے کے زیر انتظام نیوز ایجنسی کے مطابق کرنل رحمانی ایک طیارے کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد اس کی جانچ کے مشن پر تھا کہ دوران پرواز یہ طیارہ تباہ ہو گیا۔

امدادی ٹیمیں طیارے کا ملبہ تلاش کر رہی ہیں۔

حالیہ برسوں کے دوران ایران میں طیاروں بالخصوص فوجی طیاروں کے گر کر تباہ ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کی بنیادی وجہ ایرانی فضائیہ کا 45 برس پرانا شاہ ایران کے زمانے کا فضائی بیڑہ استعمال کرنا ہے۔

اگرچہ ایران نے فوجی اخراجات کے لیے بڑا بجٹ مختص کر رکھا ہے تاہم غیر ملکی پابندیوں کے سبب تہران کو اپنی مخدوش فضائیہ کے طیاروں کو جدید بنانے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے