لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے تشکیل دیے گئے بنچ کی سربراہی جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کرینگے جبکہ جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چودھری مسعود بھی اس میں شامل ہونگے۔

بنچ سابق صدر پرویز مشرف کیس میں خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ خیال رہے کہ پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے