جوہانسبرگ: (ویب ڈیسک) بھارت میں منظور کیے گئے شہریت کے کالے قانون کے خلاف ملک سے شروع ہونے والے مظاہرے دنیا بھر میں پھیلنے لگے۔ دبئی، ساؤتھ افریقا میں قانون کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلم مخالف شہریت قانون پر احتجاج بھارت سے نکل کر دنیا بھر میں پھیلنے لگا، دبئی میں کالے قانون کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ عوام نے آرایس ایس اور مودی سرکارکے خلاف نعرے لگائے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا میں بھی شہری سٹیزن شپ ایکٹ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے، جوہانسبرگ میں بھارتی قونصل خانے کے باہر احتجاج کیا گیا، پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے بھارت سے آزادی حاصل کرنے کا مطالبہ کیا۔

شہری فاطمہ لہر، اقبال جسات کا کہنا ہے کہ بھارت میں کالے قانون کے منظور کیے جانے کے خلاف عوام سے یکجہتی کے لیے نکلے ہیں، ہم نے دیکھا ہے طالبعلم احتجاج کر رہے ہیں، بھارتی وزیراعظم منظور کیے گئے کالے قانون کو واپس لیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 11 تاریخ کو منظور کیے گئے کالا قانون کے خلاف بھارت بھر میں شدید احتجاج جاری ہے، لاکھوں افراد ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کر رہے ہیں جبکہ اس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 مظاہرین ہلاک ہو گئے ہیں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست اتر پردیش میں ہوئی ہیں۔

دوسری طرف جنوبی افریقا کی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی بھارت میں منظور کیے گئے کالے قانون کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کے دوران عوام نے قانون کے خلاف بلند شگاف نعرے لگائے۔

واضح رہے کہ بھارت کی طرف سے منظور کیے گئے قانون کالے قانون میں مسلمانوں کے ساتھ ناروا سلوک رکھا جس میں سکھ، ہندو، عیسائی، جین، پارسائی سمیت دیگر لوگوں کو تو شہریت دی جائے گی جبکہ مسلمان اس فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے