بنوں پولیس نے بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام بنا کر 3کلو وزنی خود ساختہ بم برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بنوں یاسر آفریدی کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ نامعلوم شرپسندوں نے میرانشاہ روڈ پر باران پل کے قریب تباہی پھیلانے کیلئے بارودی مواد نصب کیا ہے اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈی پی او بنوں نے ڈی ایس پی کینٹ مراد علی خان، ایس ایچ او تھانہ کینٹ طارق محمود خان اور انچارج بم ڈسپوزل سکواڈ کے ہمراہ فوری کاروائی کا حکم صادر کیا پولیس پارٹی نے ہدایت پر فوری عمل کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر زمین میں نصب شدہ بم برآمد کرکے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا کر نامعلوم شرپسندوں کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے