روسی جنگی طیاروں کی ادلیب کے غیر عسکری علاقے پر بمباری سے 9 شہری ہلاک ہو گئے۔

مخالفین  کے طیارہ واچ ہاوس کے مطابق روسی لڑاکا طیاروں نے کل شب علاقے کے مختلف دیہاتوں پر بمباری کی۔

ادھر ادلیب  سول دفاعی ٹیموں سے موصول ہونےو الی اطلاعات کے مطابق ماراتون نعمان  تحصیل میں 4،  مصاران گاوں  میں 5 سمیت مجموعی طور پر 9 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

روسی طیاروں نے علاوہ ازیں بمباری سے بچنے کے لیے ترکی۔ شام سرحدوں کے قریبی علاقوں  کی جانب رختِ سفر باندھنے والے شہریو ں کی گزرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب اسد قوتوں  نے  علاقے کے مضافات پرخشکی سے حملے کیے ہیں، نقل مکانی کی وجہ سے تقریباً خالی پڑ جانے والے علاقو ں  میں کسی کے زخمی یا پھر ہلاک ہونے کی اطلاعات نہیں  ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے