سفاک امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے ہلمند، فراہ وزابل صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔

تفصیل کے مطابق اتوار کے رات دس بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع نادعلی کے شین جامع کے علاقے میں امریکیوں نے بمبار کی، جس سے ایک شہری ( حاجی عبد الحکیم) شہید ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون

رپوٹ کے مطابق اتوار کے رات بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ فراہ ضلع خاکسفید کے حاجی اباد گاؤں کے علاقے میں امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے چھاپہ مار کر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 شہری گرفتار کرکے نا معلوم مقام کی طرف منتقل کردیے۔

اطلاع کے مطابق اتوار کے روز صوبہ زابل ضلع سیورئی کے بورگ گاؤں کے علاقے میں دشمن نے عوام کو ظلم وبربریت کا نشانہ بنایا اور لوگوں سے قیمتی سامان اور نقدی چوری کی، اور دشمن کے فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوئی، بعد میں مجاہدین نے نا کام دشمن پر حملہ کیا، جس سے 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔

ذرائع نے صوبہ فراہ ضلع پشترود کے چپک اور چارماس کے علاقوں میں امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپہ مار کر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد گھروں کے دروازے بارودی مواد سے منھدم اور 4 شہری گرفتار کرکے فرار ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے